Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 1027

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عبداللہ بن محمد نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں سفیان نے حدیث بیان کی از عبداللہ بن ابی بکر، وہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے عباد بن تمیم سے سنا از عم خود، انہوں نے کہا کہ

نبی صلی اللہ علیہ وسلم بارش کو طلب کرنے عیدگاہ کی طرف گئے، اور آپ نے قبلہ کی طرف رخ کیا، پس آپ نے دو رکعت نماز پڑھی اور اپنی چادر پلٹی۔

سفیان نے کہا: مجھے مسعودی نے خبر دی از ابی بکر، انہوں نے بتایا آپ نے دایاں ہاتھ بائیں ہاتھ پر رکھا۔

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ سَمِعَ عَبَّادَ بْنَ تَمِيمٍ عَنْ عَمِّهِ قَالَ خَرَجَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى الْمُصَلَّى يَسْتَسْقِي وَاسْتَقْبَلَ الْقِبْلَةَ فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ وَقَلَبَ رِدَاءَهُ قَالَ سُفْيَانُ فَأَخْبَرَنِي المَسْعُودِيُّ عَنْ أَبِي بَكْرٍ قَالَ جَعَلَ الْيَمِينَ عَلَى الشِّمَالِ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1027