امام بخاری روایت کرتے ہیں: "ہمیں آدم نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ’ہمیں ابن ابی ذئب نے حدیث بیان کی از الزہری از عباد بن تمیم از عم خود‘ وہ بیان کرتے ہیں:
میں نے ایک دن دیکھا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم بارش طلب کرنے کے لیے نکلے، آپ نے لوگوں کی طرف پیٹھ پھیری اور قبلہ کی طرف منہ کر کے دعا کرنے لگے، پھر آپ نے اپنی چادر پھیری، پھر ہم کو دو رکعت نماز پڑھائی جس میں بلند آواز سے قراءت کی۔
حَدَّثَنَا آدَمُ قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عَبَّادِ بْنِ تَمِيمٍ عَنْ عَمِّهِ قَالَ رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ خَرَجَ يَسْتَسْقِي قَالَ فَحَوَّلَ إِلَى النَّاسِ ظَهْرَهُ وَاسْتَقْبَلَ الْقِبْلَةَ يَدْعُو ثُمَّ حَوَّلَ رِدَاءَهُ ثُمَّ صَلَّى لَنَا رَكْعَتَيْنِ جَهَرَ فِيهِمَا بِالْقِرَاءَةِ
Reference: Sahih Al Bukhari 1025