امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں ابو نعیم نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں ابن ابی ذئب نے حدیث بیان کی از الزہری از عباد بن تمیم از عم خود، انہوں نے بیان کیا کہ
نبی ﷺ بارش طلب کرنے کے لیے نکلے، آپ نے قبلہ کی طرف متوجہ ہو کر دعا کی اور اپنی چادر کو پلٹا، پھر دو رکعت نماز پڑھی اور اس میں بلند آواز سے قرآءت کی۔
حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عَبَّادِ بْنِ تَمِيمٍ عَنْ عَمِّهِ قَالَ خَرَجَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْتَسْقِي فَتَوَجَّهَ إِلَى الْقِبْلَةِ يَدْعُو وَحَوَّلَ رِدَاءَهُ ثُمَّ صَلَّى رَكْعَتَيْنِ جَهَرَ فِيهِمَا بِالْقِرَاءَةِ
Reference: Sahih Al Bukhari 1024