Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 1020

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں محمد بن کثیر نے حدیث بیان کی از سفیان، انہوں نے کہا: ہمیں منصور اور اعمش نے حدیث بیان کی از ابی الضحیٰ از مسروق، انہوں نے کہا: میں حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس آیا، پس انہوں نے کہا کہ

قریش نے اسلام لانے میں تاخیر کردی تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے خلاف دعائے ضرر کی، سو ان کو خشک سالی نے پکڑ لیا، حتیٰ کہ وہ اس میں ہلاک ہو گئے اور انہوں نے مُردوں کو اور ہڈیوں کو کھایا، پس آپ کے پاس ابو سفیان آئے اور کہا: اے محمد (صلی اللہ علیہ وسلم)! آپ یہ حکم دینے آئے ہیں کہ رشتہ داروں سے ملاپ رکھو اور آپ کی قوم ہلاک ہو رہی ہے، لہذا آپ اللہ تعالیٰ سے دعا کیجئے، پس آپ نے یہ آیت پڑھی: سو آپ اس دن کا انتظار کیجئے جب آسمان کھلا دھواں لائے گا (الدخان:۱۰) پھر وہ اپنے کفر کی طرف لوٹ گئے، اس کے متعلق اللہ تعالیٰ کا یہ ارشاد ہے: جس دن ہم ان کی زبردست گرفت کریں گے۔ (الدخان:۱۶) اس سے مراد یومِ بدر ہے ۔

اسباط نے از منصور یہ اضافہ کیا ہے کہ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا کی، پھر ان کو بارش سے سیراب کیا گیا، پھر سات دن ان پر مسلسل بارش ہوتی رہی اور لوگوں نے بارش کی کثرت کی شکایت کی تو آپ نے دعا کی: اے اللہ! ہمارے ارد گرد برسا، ہم پر نہ برسا، پھر بادل بالکل چھٹ گئے، پس اس سال لوگوں کو سیراب کیا گیا۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ عَنْ سُفْيَانَ حَدَّثَنَا مَنْصُورٌ وَالْأَعْمَشُ عَنْ أَبِي الضُّحَى عَنْ مَسْرُوقٍ قَالَ أَتَيْتُ ابْنَ مَسْعُودٍ فَقَالَ إِنَّ قُرَيْشًا أَبْطَئُوا عَنْ الْإِسْلَامِ فَدَعَا عَلَيْهِمْ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَخَذَتْهُمْ سَنَةٌ حَتَّى هَلَكُوا فِيهَا وَأَكَلُوا الْمَيْتَةَ وَالْعِظَامَ فَجَاءَهُ أَبُو سُفْيَانَ فَقَالَ يَا مُحَمَّدُ جِئْتَ تَأْمُرُ بِصِلَةِ الرَّحِمِ وَإِنَّ قَوْمَكَ هَلَكُوا فَادْعُ اللَّهَ فَقَرَأَ فَارْتَقِبْ يَوْمَ تَأْتِي السَّمَاءُ بِدُخَانٍ مُبِينٍ ثُمَّ عَادُوا إِلَى كُفْرِهِمْ فَذَلِكَ قَوْلُهُ تَعَالَى يَوْمَ نَبْطِشُ الْبَطْشَةَ الْكُبْرَى إِنَّا مُنْتَقِمُونَ يَوْمَ بَدْرٍ قَالَ أَبُو عَبْد اللَّهِ وَزَادَ أَسْبَاطٌ عَنْ مَنْصُورٍ فَدَعَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسُقُوا الْغَيْثَ فَأَطْبَقَتْ عَلَيْهِمْ سَبْعًا وَشَكَا النَّاسُ كَثْرَةَ الْمَطَرِ قَالَ اللَّهُمَّ حَوَالَيْنَا وَلَا عَلَيْنَا فَانْحَدَرَتْ السَّحَابَةُ عَنْ رَأْسِهِ فَسُقُوا النَّاسُ حَوْلَهُمْ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1020