Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 101

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں آدم نے حدیث بیان کی انہوں نے کہا: ہمیں شعبہ نے حدیث بیان کی انہوں نے کہا: مجھے ابن الاصبہانی نے حدیث بیان کی انہوں نے کہا: میں نے ابوصالح ذکوان سے سنا، وہ حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے حدیث بیان کرتے تھے کہ خواتین نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا کہ آپ کے اوپر مرد غالب ہو گئے ہیں، آپ اپنی طرف سے ہمارے لیے ایک دن مقرر کر دیں، آپ نے ان سے ایک دن کا وعدہ فرما لیا جس دن میں آپ نے ان سے ملاقات کی، ان کو نصیحت کی اور ان کو (کچھ اعمال کا) حکم دیا اور آپ نے ان سے جو کچھ فرمایا اس میں یہ ارشاد بھی تھا:

تم میں سے جو عورت بھی اپنے تین بچوں کو پہلے بھیج دے گی، وہ اس کے لیے دوزخ کی آگ سے حجاب ہو جائیں گے، ایک خاتون نے کہا: اور دو؟ آپ نے فرمایا: اور دو بھی۔

دَّثَنَا آدَمُ قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ: حَدَّثَنِي ابْنُ الْأَصْبَهَانِيِّ قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا صَالِحٍ ذَكْوَانَ يُحَدِّثُ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ

قَالَتِ النِّسَاءُ لِلنَّبِيِّ ﷺ: غَلَبَنَا عَلَيْكَ الرِّجَالُ، فَاجْعَلْ لَنَا يَوْمًا مِنْ نَفْسِكَ. فَوَعَدَهُنَّ يَوْمًا لَقِيَهُنَّ فِيهِ، فَوَعَظَهُنَّ وَأَمَرَهُنَّ، فَكَانَ فِيمَا قَالَ لَهُنَّ: مَا مِنْكُنَّ امْرَأَةٌ تُقَدِّمُ ثَلَاثَةً مِنْ وَلَدِهَا إِلَّا كَانَ لَهَا حِجَابًا مِنَ النَّارِ. فَقَالَتِ امْرَأَةٌ: وَاثْنَتَيْنِ؟ فَقَالَ: وَاثْنَتَيْنِ.

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 101