Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 1019

امام بخاری روایت کرتے ہیں : ہمیں عبد اللہ بن یوسف نے حدیث بیان کی ، انہوں نے کہا : ہمیں امام مالک نے خبر دی از شریک بن عبد اللہ بن ابی نمر از حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ وہ بیان کرتے ہیں کہ

ایک شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا ، پس اس نے کہا : یا رسول اللہ ! مویشی ہلاک ہو گئے اور راستے منقطع ہو گئے ، لہذا آپ اللہ سے دعا کیجئے ، سو آپ نے اللہ سے دعا کی ، پھر ہم پر ایک جمعہ سے دوسرے جمعہ تک بارش ہوئی ، پھر ایک شخص نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا ، پس اس نے کہا : یا رسول اللہ ! مکانات گر گئے راستے منقطع ہو گئے اور مویشی ہلاک ہو گئے ، پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا کی : اے اللہ ! پہاڑوں کی پشتوں پر اور ٹیلوں پر اور وادیوں کے بطن میں اور درختوں کے پیدا ہونے کی جگہوں پر ( بارش نازل فرما ) ، سو مدینہ بارش سے کپڑے کی طرح کٹ گیا۔

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ قَالَ أَخْبَرَنَا مَالِكٌ عَنْ شَرِيكِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي نَمِرٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّهُ قَالَ جَاءَ رَجُلٌ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ هَلَكَتْ الْمَوَاشِي وَتَقَطَّعَتْ السُّبُلُ فَادْعُ اللَّهَ فَدَعَا اللَّهَ فَمُطِرْنَا مِنْ الْجُمُعَةِ إِلَى الْجُمُعَةِ فَجَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ تَهَدَّمَتْ الْبُيُوتُ وَتَقَطَّعَتْ السُّبُلُ وَهَلَكَتْ الْمَوَاشِي فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اللَّهُمَّ عَلَى ظُهُورِ الْجِبَالِ وَالْآكَامِ وَبُطُونِ الْأَوْدِيَةِ وَمَنَابِتِ الشَّجَرِ فَانْجَابَتْ عَنْ الْمَدِينَةِ انْجِيَابَ الثَّوْبِ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1019