Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 1018

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں الحسن بن بشر نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں معافی بن عمران نے حدیث بیان کی از اوزاعی از اسحاق بن عبداللہ از انس بن مالک، وہ بیان کرتے ہیں کہ

ایک شخص نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے مال کے ہلاک ہونے اور بیوی بچوں کی مشقت کی شکایت کی تو آپ نے اللہ سے بارش کے نزول کی دعا کی اور حضرت انس نے یہ ذکر نہیں کیا کہ آپ نے چادر کو پلٹا اور نہ یہ ذکر کیا کہ آپ نے قبلہ کی طرف منہ کیا۔

حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ بِشْرٍ قَالَ حَدَّثَنَا مُعَافَى بْنُ عِمْرَانَ عَنْ الْأَوْزَاعِيِّ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ رَجُلًا شَكَا إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هَلَاكَ الْمَالِ وَجَهْدَ الْعِيَالِ فَدَعَا اللَّهَ يَسْتَسْقِي وَلَمْ يَذْكُرْ أَنَّهُ حَوَّلَ رِدَاءَهُ وَلَا اسْتَقْبَلَ الْقِبْلَةَ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1018