امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عبداللہ بن مسلمہ نے حدیث بیان کی از امام مالک از شریک بن عبداللہ از حضرت انس رضی اللہ عنہ انہوں نے کہا کہ
ایک شخص نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، پس اس نے کہا: مویشی ہلاک ہو گئے اور راستے منقطع ہو گئے، تو آپ نے دعا کی، پھر ہم پر ایک جمعہ سے دوسرے جمعہ تک بارش ہوتی رہی، پھر وہ شخص آیا، پس اس نے کہا: مکانات گر گئے اور راستے منقطع ہو گئے اور مویشی ہلاک ہو گئے، پس آپ اللہ سے دعا کیجئے کہ وہ اس بارش کو روک لے، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے، پس دعا کی: اے اللہ! ٹیلوں پر اور پہاڑیوں پر اور وادیوں پر اور درختوں کے اگنے کی جگہوں پر بارش نازل فرما! پس بارش مدینہ سے اس طرح منقطع ہو گئی جیسے کپڑا منقطع ہو جاتا ہے۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ عَنْ مَالِكٍ عَنْ شَرِيكِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ هَلَكَتْ الْمَوَاشِي وَتَقَطَّعَتْ السُّبُلُ فَدَعَا فَمُطِرْنَا مِنْ الْجُمُعَةِ إِلَى الْجُمُعَةِ ثُمَّ جَاءَ فَقَالَ تَهَدَّمَتْ الْبُيُوتُ وَتَقَطَّعَتْ السُّبُلُ وَهَلَكَتْ الْمَوَاشِي فَادْعُ اللَّهَ يُمْسِكْهَا فَقَامَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ اللَّهُمَّ عَلَى الْآكَامِ وَالظِّرَابِ وَالْأَوْدِيَةِ وَمَنَابِتِ الشَّجَرِ فَانْجَابَتْ عَنْ الْمَدِينَةِ انْجِيَابَ الثَّوْبِ
Reference: Sahih Al Bukhari 1016