Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 1015

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں مسدد نے بیان کیا انہوں نے کہا: ہمیں ابو عوانہ نے حدیث بیان کی از قتادہ از حضرت انس رضی اللہ عنہ انہوں نے کہا:

جس وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کا خطبہ دے رہے تھے اچانک ایک شخص آیا اس نے کہا: یا رسول اللہ! بارش کا قحط پڑ گیا لہذا آپ اللہ سے دعا کیجئے کہ ہم پر بارش نازل کرے، سو آپ نے دعا کی سو ہم پر بارش نازل کی گئی پس قریب نہ تھا کہ ہم اپنے گھروں کو پہنچتے سو اگلے جمعہ تک مسلسل بارش ہوتی رہی پھر وہی شخص کھڑا ہوا یا دوسرا شخص پس اس نے کہا: یا رسول اللہ! اللہ سے دعا کیجئے کہ وہ اس بارش کو ہم سے دور کر دے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا کی: اے اللہ! ہمارے ارد گرد برسا ہم پر نہ برسا۔ حضرت انس نے کہا: پس میں نے تحقیق سے دیکھا کہ بادل برستے ہوئے دائیں بائیں پھٹ رہے تھے اور اہل مدینہ پر بارش نہیں ہو رہی تھی۔

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ بَيْنَمَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ إِذْ جَاءَهُ رَجُلٌ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَحَطَ الْمَطَرُ فَادْعُ اللَّهَ أَنْ يَسْقِيَنَا فَدَعَا فَمُطِرْنَا فَمَا كِدْنَا أَنْ نَصِلَ إِلَى مَنَازِلِنَا فَمَا زِلْنَا نُمْطَرُ إِلَى الْجُمُعَةِ الْمُقْبِلَةِ قَالَ فَقَامَ ذَلِكَ الرَّجُلُ أَوْ غَيْرُهُ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ ادْعُ اللَّهَ أَنْ يَصْرِفَهُ عَنَّا فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اللَّهُمَّ حَوَالَيْنَا وَلَا عَلَيْنَا قَالَ فَلَقَدْ رَأَيْتُ السَّحَابَ يَتَقَطَّعُ يَمِينًا وَشِمَالًا يُمْطَرُونَ وَلَا يُمْطَرُ أَهْلُ الْمَدِينَةِ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1015