امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں علی بن عبد اللہ نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں سفیان نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں عبد اللہ بن ابی بکر نے حدیث بیان کی، انہوں نے عباد بن تمیم سے سنا، وہ اپنے والد سے حدیث بیان کرتے ہیں ازعم خود حضرت عبد اللہ بن زید کہ
نبی صلی اللہ علیہ وسلم عیدگاہ کی طرف نکلے پس آپ نے بارش طلب کی، پس قبلہ کی طرف منہ کیا اور چادر کو پلٹا اور دو رکعت نماز پڑھی۔
ابو عبد اللہ نے کہا: ابن عیینہ یہ کہتے تھے کہ یہ عبد اللہ بن زید صاحب الاذان ہیں لیکن یہ وہم ہے کیونکہ یہ عبد اللہ بن زید بن عاصم المازنی الانصاری ہیں۔
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ، أَنَّهُ سَمِعَ عَبَّاد بْنَ تَمِيمٍ، يُحَدِّثُ أَبَاهُ، عَنْ عَمِّهِ عَبدِ اللَّهِ بْنِ زَيْدٍ
أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَرَجَ إِلَى المُصَلَّى فَاستَسْقَى فَاسْتَقْبَلَ القِبْلَةَ، وَقَلَبَ رِدَاءَهُ، وَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ
Reference: Sahih Al Bukhari 1012