Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 1006

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں قتیبہ نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں مغیرہ بن عبدالرحمن نے حدیث بیان کی از ابی الزناد از الاعرج از حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہ

نبی ﷺ جب آخری رکوع سے سر اٹھاتے تو یہ دعا کرتے: اے اللہ! عیاش بن ابی ربیعہ کو نجات دے، اے اللہ! سلمہ بن ہشام کو نجات دے، اے اللہ! الولید بن الولید کو نجات دے، اے اللہ! کمزور مؤمنوں کو نجات دے، اے اللہ! مضر پر اپنی گرفت کو سخت کر، اے اللہ! ان پر ایسے سال مسلط کر دے جیسے یوسف علیہ السلام کے زمانہ میں قحط کے سال تھے اور نبی ﷺ نے دعا کی: اے اللہ! قبیلۂ غفار کی مغفرت کر دے اور اے اللہ! قبیلۂ اسلم کو سلامت رکھ۔

ابن ابی الزناد نے اپنے والد سے روایت کی کہ یہ سب صبح کی نماز میں تھا۔

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ، حَدَّثَنَا مُغِيرَةُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ، عَنِ الأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ

أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كانَ إِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ الرَّكْعَةِ الآخِرَةِ، يَقُولُ اللَّهُمَّ أَنْجِ عَيَّاشَ بْنَ أَبِي رَبِيعَةَ، اللَّهُمَّ أَنْجِ سَلَمَةَ بْنَ هِشامٍ، اللَّهُمَّ أَنْجِ الوَلِيدَ بْنَ الوَلِيدِ، اللَّهُمَّ أَنْجِ المُسْتَضْعَفِينَ مِنَ المُؤْمِنين، اللَّهُمَّ اشْدُدْ وَطْأَتَكَ عَلَى مُضَرَ، اللَّهُمَّ اجْعَلْهَا سِنِينَ كَسِنِي يُوسُفَ وَأَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم قالَ غِفَارُ غَفَرَ اللَّهُ لَهَا وَأَسْلَمُ سَالَمَهَا اللَّهُ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1006