Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 1001

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں مسدد نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں حماد بن زید نے حدیث بیان کی از ایوب از محمد، انہوں نے کہا کہ

حضرت انس رضی اللہ عنہ سے سوال کیا گیا کہ کیا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے صبح کی نماز میں دعائے قنوت پڑھی ہے؟ انہوں نے کہا: ہاں! ان سے کہا گیا: کیا رکوع سے پہلے دعائے قنوت پڑھی ہے؟ انہوں نے کہا: رکوع کے بعد تھوڑے دن دعائے قنوت پڑھی ہے۔

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ قَالَ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ مُحَمَّدِ بْن سيرِينَ قَالَ سُئِلَ أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ أَقَنَتَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ في الصُبْحِ قَالَ نَعَمْ فَقِيلَ لَهُ أَوَقَنَتَ قَبل الرُّكُوعِ قَالَ بَعْدَ الرُّكُوعِ يَسِيرًا

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1001