Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 1000

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں موسیٰ بن اسماعیل نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں جویریہ بن اسماء نے حدیث بیان کی از حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما، انہوں نے بیان کیا کہ

نبی صلی اللہ علیہ وسلم سفر میں اپنی سواری پر نماز پڑھتے تھے خواہ اس کا منہ جس طرف بھی ہو، آپ اشارے سے رات کی نماز پڑھتے تھے ماسوا فرائض کے اور وتر اپنی سواری پر پڑھتے تھے۔

حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ قَالَ حَدَّثَنَا جُوَيْرِيَةُ بْنُ أَسْمَاءَ عَنْ نَافِع عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي فِي السَّفَر على رَاحِلَتِهِ حَيْثُ تَوَجَّهَتْ بِهِ يُومِئُ إيمَاءً صَلَاةَ اللَّيْلِ إِلَّا الْفَرَائِضَ وَيُوتِرُ عَلَى رَاحِلَتِهِ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1000